چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا ،معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے ،بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
خطے میں پائیدار امن کیلئےمسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،وزیراعظم
افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ،پاکستان کو اللہ نے کامیابی عطا کی ہے ،پاکستان میں سیاسی سیزفائر ہونا چاہیے یہ ملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے۔
دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں صداقت نہیں کہ ہم مذاکرات میں نہیں بیٹھنا چاہتے،مذاکرات کس بنیاد پر ہونگے یہ دیکھنا ہو گا۔
