بھارتی جارحیت کے جواب میں معرکہ حق میں فتح پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگائے گئے۔
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن رابطہ ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
فوجی جوانوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کیں، ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔
مزار قائد پر یوم تشکر کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے مزار قائد پر حاضری دی، بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔
لاہور میں مزار اقبال پر یوم تشکر کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بہادری سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے۔
یوم تشکر کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پرچم لہرایا۔
یوم تشکر کی مرکزی تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، وزیراعظم تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
