وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت254روپے64پیسے فی لٹر ہوگئی ،پیٹرول کی پرانی قیمت252روپے63پیسے برقراررکھی گئی ہے،نئی قیمتوں کااطلاق ہوگیا۔
مارچ 2025 :پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں1.15 فیصد اضافہ
دوسری جانب امریکا اور ایران کے ممکنہ جوہری معاہدے کے پیش نظرعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آنے لگی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ،برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.98 فیصد کم ہو کر 64.11 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
اسی طرح امریکی کروڈ آئل کی قیمت 61.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے،ماہرین کہتے ہیں اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے ہوا تو روزانہ 8 لاکھ بیرل تک ایرانی تیل دوبارہ عالمی مارکیٹ میں آ سکتا ہے۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
ایرانی تیل کی عالمی مارکیٹ میں آمد تیل کی قیمتوں پر دباؤ ڈالنے کا سبب بنے گی۔
