بھارت نے پاکستان سے جنگی میدان میں شکست کے بعد آئی پی ایل کے دوبارہ آغاز پر چیئرلیڈرز اور ڈی جیز پر پابندی لگا دی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ 17 مئی سے دوبارہ آئی پی ایل شروع کر رہا ہے ابھی تک غیر ملکی کھلاڑی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت آنے سے انکاری ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان
اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے انڈین پریمیئر لیگ کے دوبارہ آغاز پر چیئر لیڈرز اور ڈی جیز کو نہ بلانے کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ اور جنگ کے بعد متاثرہ افراد سے یکجہتی کے لئے انہیں نہ بلایا جائے۔
سوشل میڈیا پر صارفین سوال کر رہے ہیں کہ کیا چیئر لیڈر کی وائرل ویڈیو کی وجہ سے یا پھر پاکستان کے خلاف شکست کی وجہ سے تو ایسا نہیں کیا جا رہا، یاد رہے وائرل ویڈیو نے بھارت کے سکیورٹی پلان کی قلعی کھول دی تھی۔
یہ ویڈیو 8 مئی کو آئی پی ایل کے میچ کو اچانک کھیل کے دوران منسوخ کرنے کے بعد وائرل ہوئی تھی۔
