آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔
چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے، چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 جون سے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی کھلاڑی بین ڈوارشئیش کا پی ایس ایل دوبارہ جوائن کرنے کا اعلان
اس ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی خاطر خواہ نہیں رہی جس کی وجہ سے پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر نویں پوزیشن پر ہے، واضح رہے کہ آئی سی سی تمام شریک ٹیموں کو انعامی رقم دے گا۔
پاکستان کو نویں پوزیشن کے بدلے 13 کروڑ 53 لاکھ روپے (تقریباً 4 لاکھ 86 ہزار ڈالر) ملیں گے۔
