اسلام آباد، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے تعمیراتی رفتاراورمعیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹس سے تفصیلی بریفنگ لی۔
ایکنک کا اجلاس، 355 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ انڈر پاس کی چھت کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے۔
منصوبے پر ہارٹیکلچر اور الیکٹریکل ورک کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈرینج سسٹم، روڈ ورک اور اسفالٹنگ کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبے پر 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے تاکہ تکمیل کی رفتار میں مزید تیزی آئے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ایئرپورٹ سے مری و کشمیر جانے والے مسافروں کو سگنل فری اورآرام دہ سفری سہولیات میسرآئیں گی۔
