اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ایکنک) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجموعی طور پر 355.736 ارب روپے کے 9 بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
ایکنک کی جانب سے خیبرپختونخوا میں دیہی سڑکوں کی بہتری اور کائٹ (KITE) منصوبے، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اورابتدائی تعلیم کے کلاس رومزکی تبدیلی کے منصوبے منظورکیے گئے۔
بہادرسپوتوں نے 1971 کابدلہ لے لیا،شہبازشریف
اجلاس میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منگی ڈیم اور واٹرکنوینس سسٹم کی تعمیر، اسلام آباد اوربرہان میں ٹرانسمیشن نظام کی بہتری اور100 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوزکی مرمت جیسے اہم منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ ملک میں کسٹمز ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام کی اجازت دی گئی، جبکہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پائیدار، جامع اور لچکدار ترقی کے وژن پر کاربند ہے اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے گا۔
