پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کو درست قرار دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کو درست قرار دیتے ہوئے سزاؤں کے خلاف دائر تینوں درخواستوں کو خارج کر دیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے ملزمان کو سزائیں قانون کے مطابق دی ہیں۔ اور ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن ملزمان کو فوجی عدالتوں سے سزائیں دی گئیں۔ ان ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
فوجی عدالت نے ایک ملزم کو عمرقید، دوسرے کو 20 سال اور تیسرے کو 16 سال قید کی سزا دی تھی۔
