ماسکو، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں امن کے فروغ کیلئے روس کردارادا کرے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ماسکو میں روسی کونسل آف فیڈریشن کی چیئرپرسن ویلنٹینینا ماتویینکو سے اہم ملاقات کی۔
بلاول بھٹو سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سندھ کے معاملات پر اہم مشاورت
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی استحکام، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرپا امن کے قیام کے لیے روس مثبت اورمؤثر کردارکرے اورخطے میں پائیدار ترقی کے لیے امن ناگزیر ہے۔
انہوں نے روسی قیادت کو دوسری جنگ عظیم میں پوم فتح (Victory Day) کی 80 ویں سالگرہ پرپرتپاک مبارکباد بھی دی اورکہا کہ پاکستان روس کیساتھ مضبوط اورمتوازن شراکت داری کا خواہاں ہے۔
