اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 12.51 فیصد سستی کی گئی ہے ،سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 11.79 ڈالر مقررکی گئی ہے،اپریل کیلئے قیمت 13.47 ڈالر مقرر تھی۔
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا
اسی طرح سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 13.64 فیصد سستی کی گئی ہے ،سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی10.87ڈالرمقررکردی گئی ہے۔
اپریل کے دوران سوئی سدرن کیلئے قیمت 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
