پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے نیپال میں 8167 میٹر اونچی دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری اضافی آکسیجن کے بغیر سر کر لی۔
الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری کرارحیدری کے مطابق یہ غیر معمولی کامیابی سیون سمٹ ٹریکس نیپال اور سبروسو پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی جبکہ چڑھائی کے تکنیکی آلات کیلاس نے فراہم کیے۔
باسط علی کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز بنگلہ دیش میں کرانے کی تجویز
ساجد علی سدپارہ بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ہیں وہ اب تک بغیر آکسیجن دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کر چکے ہیں جن میں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ چوٹی، گاشربرم ٹو، مناسلو اور اناپورنا شامل ہیں۔
سدپارہ کا ہدف الپائن انداز میں تمام 14 آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیوں کو بغیر آکسیجن سر کرنا ہے، جس میں وہ کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
