بلوچستان: 4 کلیدی دفاتر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کے 4 کلیدی دفاتر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی۔

اعلامیہ کے مطابق آئندہ بجٹ کی تیاری کے پیش نظر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، چیف سیکریٹری آفس، محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی میں چھٹیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں متعلقہ محکموں کی مکمل دستیابی اور استعداد ناگزیر ہے۔

پنجاب میں سرکاری اسکولز کے پلے گراونڈ عوام کے لئے کھولنے کا فیصلہ

انھوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کےضیاع کی روک تھام اور سخت نگرانی کا نظام وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کفایت شعاری اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا۔

Published by

ویب ڈیسک

Hasnat Mughal is a Islamabad based senior journalist, working for @humnewspakistan. He has previously worked for Express Tribune, GEO & other media outlets as web editor. He can be reached at https://twitter.com/MrMHM46 on twitter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version