قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر باسط علی پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز بنگلہ دیش میں کرانے کا مشورہ دے دیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں، پی سی بی کو مفت کا مشورہ دیتا ہوں کہ چھوڑیں دبئی کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز بنگلہ دیش میں کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ہمارا بھائی پڑوسی ملک ہے، اور وہاں شائقین کی بہت بڑی تعداد میچز دیکھنے آتی ہے۔
Idea💡
@MohsinnaqviC42
@Salman_ARY
@KarachiKingsARY
@IsbUnited
@MultanSultans
@PeshawarZalmi
@TeamQuetta
@lahoreqalandars pic.twitter.com/WuIaXRo0Q6— Basit Ali (@BasitAOfficial) May 9, 2025
خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی رواں ہفتے کے آخر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلہ دیش سیریز سے قبل پی ایس ایل کے میچز ختم کرانا چاہتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز شیڈول ہو سکتے ہیں، پی ایس ایل فرنچائزز نے غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق فیڈبیک بورڈ کو فراہم کردیا ہے۔
ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
شیڈول جاری ہونے کے بعد فرنچائزز غیرملکی کھلاڑیوں سے دوبارہ رابطہ کریں گی، کسی غیرملکی کھلاڑی کی عدم دستیابی پر متبادل غیرملکی یا مقامی کرکٹرکو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
فرنچائزز بھی چاہتی ہیں کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز جلد کروا دیے جائیں، اسٹیک ہولڈرز کے مطابق حالات ساز گار ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تاخیر لیگ کی ساکھ خراب کرسکتی ہے، ٹورنامنٹ کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پیغام جائے گا۔
