پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ مقابلوں کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اورانٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ایک روزہ ٹورنامنٹ آج سے دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ٹورنامنٹس کے انعقاد سے مسابقتی کرکٹ کو جاری رکھا جائے گا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں10ہزار400 روپے کی کمی
اسی طرح پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو 14 مئی سے دوبارہ شروع ہوگی،ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 19 سے 21 مئی تک کھیلے جائیں گے۔
سیمی فائنلز 24 سے 26 مئی تک منعقد ہوں گے،ٹورنامنٹ کا فائنل 28 سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا۔
