واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل منگل سے سعودی عرب کا بطور صدر پہلا غیر ملکی دورہ شروع کریں گے۔
اس اہم دورے کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور خلیج تعاون کونسل (GCC) کے خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا
دورے کا بنیادی مقصد سعودی عرب کے ساتھ وسیع سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔
صدر ٹرمپ اس دورے کے بعد 15 مئی کو قطر اور 16 مئی کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، ان ممالک کے ساتھ بھی امریکی حکام سرمایہ کاری ودفاعی تعاون پربات چیت کریں گے اوراہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
امریکی دفتر خارجہ نے ان دوروں کو خطے میں اقتصادی و سیکیورٹی شراکت داری کا نیا باب قرار دیا ہے۔
