قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کرینگے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ 43 نکاتی ایجنڈے میں متعدد اہم امور شامل ہیں، جن میں توجہ دلاؤ نوٹس، مختلف بلزاور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس شامل ہیں۔
جنگ بندی میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں کی کارکردگی پر بھی بحث متوقع ہے جبکہ عوامی مسائل پر بھی توجہ دلائی جائے گی۔
اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی جانب سے بعض اہم قومی معاملات پر اظہارخیال کیا جائے گا اورامکان ہے کہ حالیہ سیاسی و اقتصادی صورتحال بھی زیربحث آئے گی۔
