پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج کا دن پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اسد قیصر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو ایک بار پھر سرخروئی حاصل ہوئی ہے اور ہم اس پرشکرگزار ہیں۔
امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے پاک فضائیہ کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے میں ہماری افواج کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ متحد ہے، پاکستانی ملک کے دفاع کے لیے یکجا ہے اور دشمن کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔
