لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیجانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عطا اللہ تارڑ
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی۔ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پیش رفت ہونی چاہیے۔
سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔
