پاکستان کی نامور شخصیات نے بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
اداکارجاوید شیخ کا کہنا ہے کہ حملے کے آدھے گھنٹے میں درج ایف آئی آر میں پاکستان کا نام شامل ہونا سمجھ سے بالاتر ہے،بھارت نے اگر حملہ کیا تو ہماری فوج مکمل تیار ہے، ہم کڑا جواب دیں گے،جنگ ہوئی تو ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
37 فیصد درخواستوں کے فیصلے مکمل،انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری
اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا تمام قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے۔
اداکار عدنان صمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت پر کبھی خطرہ آیا تو قوم، حکومت اور مسلح افواج ایک پیج پر ہونگے۔
گلوکار فاخر محمود نے کہا کہ پاکستانی قوم خود مختار ہے اور ہم اپنی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
پاکستان کسی بھی دھمکی سے ڈرنے والا نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی حملے کا جواب دینے کی مکمل پوزیشن میں ہیں،بھارت حماقت نہ کرے۔
