وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ علیمہ خان جیل کے احاطے میں پراپیگنڈا کرتی ہیں۔
ہم نیوزکے پروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جمہوری رویہ اختیار کرنے کیلئےتیار نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات کرنا نہیں چاہتے۔
میری صحت بالکل ٹھیک ہے ،غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح اقتدار میں آئے یہ بات کسی سے ڈھکی چھی نہیں،ڈیموکریسی انڈیکس کو بہتری کی طرف لیکر جانے کی کوشش کررہے ہیں،ہم دہشتگردی میں خاطر خواہ کمی لانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔
جنہوں نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ان کی ملاقات نہیں ہوئی، علیمہ خان پارٹی پر قبضہ کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہیں، کچھ رپورٹس آرہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے خودملاقات نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
جے یو آئی کو انہوں نے سبز باغ دکھائے،پی ٹی آئی کسی اور راستے پر ہے اور جے یو آئی کسی اور راستے پر، پنجاب میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز بھی کہہ رہے ہیں مریم نواز ٹھیک کام کررہی ہیں، پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 50فیصد کم ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی ابھی بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے انٹرسٹڈ ہے، بانی پی ٹی آئی کے پاس سیاستدانوں سے بات کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، پی ٹی آئی پاکستان کی بات کرنا چاہتی ہے تو آئے بیٹھے،ہم تیار ہیں۔
