پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کی مختلف یادداشتوں پر دستخط ہوئے ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار یو اے ای کے ہم منصب کے ہمراہ تقریب میں شرکت ہوئے۔
قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان یادداشت پر دستخط فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان ہوئے۔
پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اسحاق ڈار
خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون اور یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔
قبل ازیں دفتر خارجہ آمد پر یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی محسوس ہوئی ، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ، پاکستانی یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےمعاہدے
اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور امارات بہت سے منصوبوں پر مشترکہ کام کر رہے ہیں۔
