وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کیس میں اندر ہیں،چھٹیوں پرنہیں ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑنے کہا کہ میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل میں چھٹیاں منارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہفتے میں 4،4 ملاقاتیں ہورہی ہیں۔
کویت نے پاکستان کو تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی، وزیر پیٹرولیم
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دو گروپ ہیں،ایک علیمہ خان اور دوسرا بشریٰ بی بی گروپ ہے، مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کی کوئی بھی پالیسی ٹھیک تھی۔
پیپلزپارٹی کے معاملات کیلئے اسحاق ڈارکی سربراہی میں کمیٹی کام کررہی ہے، آنے والے ہفتوں میں سکھر موٹروے سے متعلق خوشخبری کاامکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام پراضافی بوجھ ڈالے بغیر بلوچستان کا فائدہ پاکستان کافائدہ ہوگا۔
