پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 7 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سطانز کو جیت کیلئے 203 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد کی جانب سے اوپنرز نے ایک بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ کولن منرو 48 رنز بنانے کامیاب ہوئے۔
اننگز کے آخری اوورز میں حیدر علی اور ہولڈر کا بلا بھی خوب رن اگلا، دونوں نے بالترتیب 33 اور 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
ملتان کے جورڈن نے دو جب کہ ولی، حسنین، عبید اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ موقع کی مناسبت سے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
فخرزمان نے پی ایس ایل میں نصف سنچریوں کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا
ملتان سلطانز کی فائنل الیون میں محمد رضوان ، شائے ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ویلی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے لگاتار 2 میچ میں فتح حاصل کرلی ہے جبکہ ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
