پنجاب حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکج کا اعلان کردیا ہے،پیکیج کے تحت ساڑھے 5لاکھ کاشتکاروں کیلئے 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی،گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے سپورٹ دی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کیا ،پنجاب کے کسانوں کو گندم کی 4ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
امریکا نے چین پر 245 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
صوبے میں کسانوں کیلئے الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ بھی کیا گیا،ای ڈبلیو آر سسٹم کے تحت گندم سٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک چٹ ملے گی،الیکٹرانک چٹ یارسید بینک کو دے کر ٹوٹل لاگت کا 70فیصد تک قرض لیا جا سکے گا۔
فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو مجموعی کیپسٹی کے 25فیصد تک گندم کی اسٹوریج کیلئے کابینہ کی منظوری کا فیصلہ بھی کیا گیا،گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائیگا۔
صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم کر دی گئی،پرائیویٹ سیکٹر کو گندم ا سٹوریج کیلئے بینک آف پنجاب فنانسنگ کرے گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 13فیصد اضافہ
کسانوں کو اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے 5ارب روپے کا مارک اپ حکومت ادا کرے گی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی،اگر کاشتکار نے گندم لگائی ہے تو بھر پور معاوضہ ملے گا ،کاشتکار ہمارے بھائی ہیں ، ہر دم ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
