اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کو مل کر روکنا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس منشیات سے پاک دنیا کے مشترکہ ویژن کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔ آپ کے قیمتی وقت اور شراکت داری کے جذبے کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج عالمی محاذ پر صف اول کے سپاہی بن کر منشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں۔ اور خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب
محسن نقوی نے کہا کہ ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور مؤثر حکمت عملی وضع کریں گے۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کو مل کر روکنا ہے۔ ہم مل کر منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اور معاشروں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔ جبکہ پاکستان انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ خلیجی ممالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔
