پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری بنا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔
انہوں نے 49 گیندوں پر پی ایس ایل کی اپنی پہلی سنچری اسکور کی اور ایک کیلنڈر ائیر میں چار ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بنانے والے چند بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو بڑے مارجن سے ہرا دیا
واضح رہے کہ فرحان کی موجودہ کیلنڈر ائیر میں یہ نویں اننگ تھی اور ان اننگز میں وہ چار میں سنچریاں بنا چکے ہیں، ایسا اعزاز حاصل کرنے والے چند کھلاڑیوں میں کرس گیل، ویرات کوہلی، شبھمن گل اور جوز بٹلر شامل ہیں۔
