چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے دنیا دیکھ لے کہ پاکستان پرامن، محفوظ اورکرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والا ملک ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی ویمنز کوالیفائر کی 6 کرکٹ ٹیمز کی کھلاڑیوں اورآفیشلز کے اعزازمیں شاہی قلعہ میں تقریب کی گئی خواتین کھلاڑی شاہی قلعہ کی شاہی مہمان بن گئیں۔
پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرمیں شرکت کرنے والی تمام ٹیمزاورآفیشلز کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو بڑے مارجن سے ہرا دیا
شاہی قلعہ کی تقریب میں میزبان پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اورتھائی لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں، کوچنگ ومینجمنٹ سٹاف، میچ ریفریز، ایمپائرزاوردیگر آفیشلز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
محسن نقوی نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کی کھلاڑیوں اورآفیشلز کوخوش آمدید کہااورنیک تمناؤں کا اظہار کیا، شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، مزاراقبال اور حضوری باغ کی سیرکرائی گئی۔
غیرملکی خواتین کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری کو بہت انجوائے کیا، ڈھولیچی گروپ کی شاندار پرفارمنس، غیرملکی پلئیرز بھی دھمال ڈالتی رہیں۔
