امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ زیلنسکی، بائیڈن اور پیوٹن سمیت سب کی غلطی ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو جنگ شروع ہونے نہیں دینی چاہیے تھی، بائیڈن اسے روک سکتے تھے۔
ایران ایٹمی ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ٹرمپ کی دھمکی
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیرزیلنسکی کو روکنا چاہیے تھا روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو جنگ شروع نہیں کرنی چاہیے تھی۔
سب قصوروار ہیں، یہ بائیڈن کی جنگ ہے اورمیں اسے روکنے کی کوشش کررہا ہوں، جب جنگ شروع کرتے ہیں تویقین ہونا چاہیے کہ آپ جیت سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایسے سے جنگ شروع نہیں کرتے جو آپ سے 20 گنا بڑا ہو، پھر آپ اُمید رکھتے ہیں کہ کوئی آپ کو میزائل دے گا۔
