چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ایران اور ترکیے کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،چیف جسٹس نے معزز سفیروں کو خوش آمدید کہا اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
اعلامیہ کے مطابق ترک سفیر سے ملاقات میں عدالتی تعاون، شریعت اکیڈمی کے تحت جاری تربیتی پروگرامزپر گفتگو ہوئی،ترک سفیر نے چیئرمین آئینی عدالت ترکیے کی نیک تمنائیں پہنچائیں، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا
چیف جسٹس پاکستان کو ایرانی سفیر نے ایرانی چیف جسٹس کی جانب سے مبارکباد دی،ایرانی سفیر نےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔
چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کا خیر مقدم کیا، عدالتی اشتراک بڑھانے،ڈسٹرکٹ عدلیہ کی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی اور اےآئی انضمام کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دونوں سفیروں کو یادگاری تحائف پیش کیے ،دونوں سفیروں نے بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو جوابی سو ینئر پیش کیے ۔
گوجر خان:شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200افراد کی حالت غیر
پاکستان، ترکیے اور ایران کے درمیان عدالتی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
