گوجر خان میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں،پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات تھے، واٹر ٹینک واش روم میں موجود پایا گیا۔
18اپریل کو اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ
کیٹرنگ یونٹ بند اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے،فوڈ سیفٹی آفیسر نے لواحقین اور ڈاکٹرز سےملاقات کی ، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر بیماریاں فروخت کرنے والے افراد کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا
وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن صحت مند پنجاب کے تحت چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے۔
