پی ایس ایل10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کردیا ۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر219رنز بنائے،فخرزمان 67رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کو استحکام دے گی،چودھری شجاعت حسین
عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے37،37رنز کی اننگز کھیلی،سیم بلنگز نے 19گیندوں پر 50رنز بنائے،محمد نعیم 10،سکندررضا6اورشاہین شاہ آفریدی نے 3رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عاقل حسین اور ابرار احمد نے 2،2وکٹیں حاصل کیں،ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 16.2اوورز میں 140رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رلی روسو44رنز بنا کر نمایاں رہے،کوشال مینڈس28اورشعیب ملک نے14رنز بنائے،عقیل حسین13، ابرار احمد6 اور عثمان طارق نے 5رنز کی اننگز کھیلی۔
سوشل میڈیا مہم :جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے
لاہور قلندرز کی جانب سے ریشد حسین نے 3وکٹیں حاصل کیں ،شاہین شاہ آفریدی،آصف آفریدی اور سکندر رضا نے 2،2وکٹیں لیں،حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
67 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
