پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اعظم سواتی کو اس طرح میڈیا پرنہیں آنا چاہئے تھا۔
ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹو نائٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اعظم سواتی نے از خود اپنا ایک بیانیہ بناکر پیش کیا۔
اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کا بڑا احترام کرتا ہو ں لیکن ڈسپلن ہر کسی کیلئے ہے، انکو پارٹی سے پوچھ کر یہ بیان دینا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ اعظم سواتی کو اس بیان سے کیا فائدہ ہوگا، خیبرپختونخوا کے عوام سیاسی طور پر بہت باشعور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا پانی بنیادی مسئلہ ہے، ٹرانسپورٹ کا مسئلہ آج تک حل نہ ہوسکا، کراچی کو انہوں نے قتل عام والا شہر بنایا ہے۔
