ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آئندہ پندرہ روز کے لئے قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 64.71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پرآگئی ہے۔
سندھ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
اس کمی کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹر ولیم مصنو عات 8 روپے سے 10 روپے فی لیٹر تک سستی ہو سکتی ہیں۔یاد رہے کہ حکومت نے 31 مارچ کو پیٹر ولیم مصنوعا ت کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
15 اپریل کو قیمتوں میں ریلیف دیا جائے گا یا پھر اسے بھی بجلی کی قیمتوں میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
