امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں کو قتل کر رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین کے حق میں نکالے گئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک فلسطینی بچے کے خون کا بدلہ امت مسلمہ لے گی۔
ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، حافظ طاہر اشرفی
انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہادیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا، اسرائیل صرف بمباری سے بچوں، خواتین اورصحافیوں کو قتل کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی مظالم پرپاکستان کے حکمران اوراپوزیشن خاموش کیوں ہیں؟ عرب حکمرانوں! سن لو یہ تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔
