وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی مفاد میں داسو ہائیڈرو پاورمنصوبے کی فوری تکمیل ضروری ہے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدارت مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 10ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،4منصوبے 14 ارب 31 کروڑ روپے لاگت سے منظور کر لئے گئے، 6 منصوبے مجموعی لاگت 1.84 ٹریلین روپےحتمی منظوری کیلئے بھجوائے گئے۔
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون سمیت کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاورمنصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت کی منظوری دی گئی، منصوبہ 1.74 ٹریلین روپے لاگت کیساتھ منظوری کے بعد قومی اقتصادی کونسل کو بھجوایا گیا۔
احسن اقبال نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا منصوبے کی لاگت میں شفافیت لائے، تمام سوالات کے جوابات دے، داسو منصوبے کی لاگت 2018 میں 479 ارب روپے تھی، 120ارب روپے زمین کے حصول پر خرچ ہو چکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ضروری تاخیر، ناقص منصوبہ بندی کے باعث لاگت 1740 ارب روپے تک بڑھ گئی، منصوبے کی لاگت میں اضافے کی تیسرے فریق سے آزادانہ تصدیق کرائی جائے۔
واپڈا نے 66 کلومیٹر قراقرم شاہراہ کی تعمیرکا معاہدہ غیر ملکی کرنسی میں کیا، وزیرمنصوبہ بندی کا سخت نوٹس، واپڈا تسلی بخش جواب نہ دے سکا، منصوبے میں ڈیزائن کی تبدیلیاں اوراخراجات بغیرمنظوری کے کئے گئے۔
