فاسٹ بولر احسان اللہ کو پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احسان للہ کو ٹیم زلمی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
زلمی کے کوچ محمد اکرم نے کہا کہ احسان اللہ دو مہینے سے ہمارے ساتھ موجود اور رابطے میں رہے، وہ پاکستان کے لیے اثاثہ ہیں ، ان کو سپورٹ کریں گے۔
پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی
انہوں نے بتایا کہ احسان اللہ کو پشاور زلمی نے سپلیمینٹری پک میں اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز آج سے ہو گا ، افتتاحی تقریب راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی ، پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔
34 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 14 کروڑ روپے) جبکہ رن اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) ملیں گے۔
