حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں کل لاہورمیں عام تعطیل ہوگی۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا،میلہ 11 سے 14 اپریل تک مادھو لال حسین کے دربار اور شالیمار باغ میں منعقد ہو گا،4روزہ میلے میں دن اور رات کے اوقات میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا:پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر
میلے میں شاہ حسین کی تعلیمات پر مبنی پینل ڈسکشنز، لیکچرز اور پنجابی مشاعرہ ہو گا،محفل سماع، ہیر گوئی کے علاوہ کھانوں کے اسٹالز اور دستکاری کا بازار سجایا جائے گا۔
تاریخی طور پر مشہور الاؤ بھی روشن کیا جائے گا، جہاں عقیدت مند چراغاں کریں گے۔
