پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال 1 ماہ 3 دن بعد بحال کر دی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی خوشحا ل خان خٹک ایکسپریس 24 اپریل 2025 سے دوبارہ چلے گی۔
اے آئی صرف معاون ٹول ہے، جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں، سپریم کورٹ
یہ کراچی و پشاور سے متبادل دنوں پر چلے گی، ٹرین کراچی سٹی سے رات 8 بجے روانہ ہوگی جبکہ پشاور کینٹ سے سہ پہر 4 بجے روانگی کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
مکمل شیڈول میں سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد اہم اسٹیشن شامل ہیں، ریلوے حکام نے کہا ہے کہ بحالی کا مقصد بین الصوبائی رابطوں کو مضبوط بنانا اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
