اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کیلئے شام میں ترکیے کی سرحد کے قریب قائم خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے ، غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیے شامی حکومت سے رابطے میں ہے۔
اسرائیل کی غزہ پر بربریت جاری، 2 صحافیوں سمیت 65 فلسطینی شہید
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیے کے 2 ادارے کر رہے ہیں تاہم ترکیے کے دونوں اداروں نے اس منصوبے کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔
اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو شام میں بسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے اس حوالے سے شامی حکومت سے رابطہ کیا تھا تاہم شام کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ انہیں کسی رابطے کا علم نہیں۔
