بیلا روس کے صدرلوکاشینکو نے ن لیگ کے صدر نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کےاعزازمیں عشائیے کا اہتمام کیا۔
بیلا روس کے صدرنےعشائیہ اپنے فارم ہاؤس پردیا، عشائیے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے بھی شرکت کی۔
یو اے ای میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اورمہمان نوازی پر صدر لوکاشینکو کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف 10 اور 11 اپریل بیلا روس کے سرکاری دورے پر رہیں گے وہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔
