چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پارک انکلیو سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ سول و الیکٹریکل انفراسٹرکچر کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 23ملین ڈالر ز کا اضافہ
اجلاس میں پارک انکلیو میں اسٹریٹ لائٹس، پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا گیا،چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ میکانزم تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔
ممبران کو ترقیاتی، مالیاتی و ماحولیاتی امور کی نگرانی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پارک انکلیو میں ماحول دوست شجرکاری مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
