چین کا کہنا ہے کہ امریکا کیساتھ مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں،بات چیت برابری کی بنیاد پر اور باہمی احترام کیساتھ ہونی چاہئے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ چین اپنے مؤقف پر آخر تک قائم رہے گا،دباؤ ڈالنا، دھمکانا اور بلیک میل کرنا درست طریقے نہیں۔
انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ،مینز ایونٹ کا فائنل پاکستان کے نور زمان نے جیت لیا
ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا،ہم مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے۔چین اور دیگر ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے مفادات کا تحفظ کریں گے،ٹیرف پر ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،اوگرا میں درخواستیں دائر
ماضی میں لوگوں نے ہم سے فائدہ اٹھایا،امریکا کو لوٹنے کے دن چلے گئے،بائیڈن انتظامیہ نے چین کو بے لگام چھوڑے رکھا۔
