انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کا فائنل پاکستان کے نور زمان نے جیت لیا۔
فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو 2-3سے شکست دی، فائنل جیتنے کے بعد نورزمان کا کہنا تھا کہ کریم التورکی بھارت سے جیت کر آیا تھا ،سوچا تھا آخر تک کھیلوں گا۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،اوگرا میں درخواستیں دائر
سخت محنت کا صلہ ملا ہے ،آخری لمحے تک فائٹ کی اور کامیابی حاصل کی،فائنل جیتنے کےلیے بہت سخت محنت کی،تاریخی کامیابی پر نورزمان آبدیدہ ہوگئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا خوشی ہے کہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں ہوئی ،اس طرح کے ایونٹس یہاں ہونا خوش آئند ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 7ہزار 800 روپےکا اضافہ
نورزمان کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،آج ایک شاندار میچ دیکھنے کو ملا،مصر کے کریم التورکی نے بھی بہترین کھیل کامظاہرہ کیا۔نورزمان کا ٹائٹل جیتنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
وزیراعظم نے بھی انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر نور زمان کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔
پوری قوم کو نور زمان کی کامیابی پر فخر ہے ،پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔
