کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی،نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کیلئےہو گا،لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول کی منظوری دے دی گئی
حکومت نے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی تھی،نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل سماعت کی تھی۔
دوسری جانب شہرقائد کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے،کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
امریکا کا چین کے سوا تمام ممالک پر ٹیرف90 دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان
جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے،کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
