ایران نے امریکا کی طرف سے فوجی دھمکیوں کو مسترد کردیا۔
ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری کامیابیوں سے نہ پیچھے ہٹے گا اورنہ ہی اس پر کوئی سمجھوتہ کرے گا۔
تجارتی جنگ میں شدت ، 104 فیصد ٹیکس پر چین کا امریکا پر 84 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
ایرانی صدرنے کہا کہ امریکا جتنی زیادہ دھمکیاں دے گا، ایران اتنا ہی مضبوط ہو گا، ہمارے دروازے بات چیت کے لیے کھلے ہیں، لیکن وقاراورفخر کی بنیاد پرمذاکرات ہونگے۔
ایران کے صدرمسعود پیزشکیان نے کہا کہ ہم جوہری بم نہیں بنانا چاہتے، ہمیں جوہری سائنس اورجوہری توانائی کی ضرورت ہے۔
