بینک دولت پاکستان کے گورنر جمیل احمد 14 اپریل 2025ء کو کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان مالی خواندگی ہفتہ برائے 2025ء کا افتتاح کریں گے۔
ایک ہفتہ تک ملک گیرسرگرمیاں 14 اپریل تا 18 اپریل 2025ء تک جاری رہیں گی، اس سال کا موضوع ’’ اشتراک اور جدت طرازی کے ذریعے مالی شمولیت‘‘ ہے۔
دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ جاری
اس تقریب میں ڈپٹی گورنر، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، عالمی بینک، الائنس فار فنانشیل انکلوژن، ایشیائی ترقیاتی بینک سے وابستہ اہم بین الاقوامی شخصیات، کمرشل بینکوں کے صدورکی شرکت کرینگے۔
قومی مالی خواندگی پروگرام کے سرفہرست فوکل پرسنز، حکومتی محکموں، فن ٹیک، پاکستان اسٹاک ایکس چینج، ایس ای سی پی، پی بی اے سے تعلق رکھنے والے مہمانان اورمالی شعبے کیساتھ ساتھ تعلیمی ماہرین اورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سے وابستہ نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔
