امریکا نے چین کے سوا تمام ممالک پر ٹیرف90 دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ٹیرف بڑھا کر125 فیصد کر دیا،باقی ممالک پر ٹیرف دس فیصد ہوگا،تمام فیصلوں کا اطلاق فوری ہوگا۔
عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، نواز شریف
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا چین نے عالمی مارکیٹ کا احترام نہیں کیا،امید ہے چین کو جلد احساس ہوگا،امریکا اور دیگر ممالک کا فائدہ اٹھانے کے دن نہیں رہے،پچھہتر ممالک نے امریکا سے ٹیرف پر رابطہ کیا،ان ممالک نے تجارت، رکاوٹوں، ٹیرف اور کرنسی پر مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا،ان ممالک نے امریکا کیخلاف کوئی جوابی قدم بھی نہیں اٹھایا۔
ٹیرف معطل کرنے کے اعلان پر امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے،نیسڈک نو فیصد، ایس اینڈ پی چھ فیصد اور ڈاؤ میں چھ فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں بھی زبردست تیزی آگئی ،بٹ کوائن 83 ہزار ڈالر کے قریب جا پہنچا،بٹ کوائن کی قیمت میں8ہزار 370 ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ کے آئے دن جھگڑے بڑھتے جارہے،شوکاز نوٹس جانا چاہئے،شیر افضل مروت
امریکی ٹیرف معطل ہوتے ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،امریکا میں خام تیل کی قیمت 2 ڈالر سے زائد اضافے سے 61ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی۔
برطانیہ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 65ڈالر کے قریب جا پہنچی،عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں ساڑھے 7 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
