سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا۔
رائیونڈ میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی ،نواز شریف نے اویس لغاری کوبجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔
دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ جاری
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ عوام سے کیے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔
ہمیشہ عوام کےلیے ریلیف اور ملک کی خدمت کو مقدم رکھا ہے،عوام کےلیے ریلیف اور ملک کی خدمت ہماری روایت ہے۔
