وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے کی اراضی سے تجاوزات ختم کریں گے،زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں گے۔
وزیر ریلوے نے لاہور کینٹ اسٹیشن پر فریٹ ٹرین کا افتتاح کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں،مسافر ٹرین کا ریونیو بڑھ رہا ہے لیکن مسافر کم ہو رہے ہیں۔
پنجاب میں قحط سالی کا خدشہ،نئے کار واش اسٹیشنز کے قیام پر پابندی عائد
ہم چار دن سے مسلسل 7،8گھنٹے کی میٹنگ کررہے ہیں،کل مریم اورنگزیب کےساتھ ہماری طویل میٹنگ ہوئی،ہم نے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ایک پلان بنایا ہے۔
ہم ریلوے اسٹیشنز کو اپ لفٹ کرنے جارہے ہیں،ریلوے کے 14اسکول آئوٹ سورس کررہے ہیں،10ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا ہے۔
ریلوے کے تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا،آؤٹ سورسنگ اور دیگراقدامات سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔
لاہور میں اگلے سال بسنت منانے کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ویزے کے پاکستان میں کسی غیرملکی کو رہنے کی اجازت نہیں،کوئی بھی دوسرے ملک میں بغیر ویزے کے نہیں رہ سکتا۔
جو بھی پاکستان میں رہے گا وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق رہے گا،ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
