پاکستان نے نئے ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امریکی ٹیرف پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک اور دیگر شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وفد کی ملاقات ، تعلقات بڑھانے کا عزم
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفد امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف پر بات کرے گا، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم نے وفد کو امریکی نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، حکومت امریکا کے ساتھ تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔
